عدالتی حکم پر ریٹائرڈ ملازمین کو فاقہ کشی سے بچایا جائے، اسد اللہ بھٹو

عدالتی حکم پر ریٹائرڈ ملازمین کو فاقہ کشی سے بچایا جائے، اسد اللہ بھٹو

  

کراچی(اسٹاف رپورٹرنائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق رکن قومی اسمبلی سد اللہ بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کو عید سے قبل واجبات کی ادائیگی کر کے عدالتی حکم پر عمل اور سات ہزار خاندانوں کو فاقہ کشی سے بچایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے ملاقات کرنے والے ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا۔ وفد نے جماعت اسلامی کے رہنماء کو بتایا کہ 2013 سے ریٹائرڈ ملازمین کو تاحال ان کی بقایا جات ادا نہیں کی جا سکی ہے۔ 2013 سے 7500 ہزار ملازمین واجبات سے محروم ہیں۔ مہنگائی و بیروزگاری سے پہلے ہی عوام تنگ ہیں۔ ان کے گھروں پر فاقے پڑ رہے ہیں۔ سفید پوش لوگ دہرے عذاب میں ہیں۔ 3000 ملازمین نے مجبوراًتنگ ہو کر انصاف کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکٹایا۔ عدالت نے فیصلہ ملازمین کے حق میں اور جلد ادائیگی کا حکم دیا مگر تاحالاس پر عمل نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے 7500 خاندان بڑی تنگ دستی کا شکار ہیں۔ جماعت اسلامی کے رہنماء نے اسٹیل ملز کے ملازمین کو اپنے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کو سینیٹ آف پاکستان و قومی اسمبلی سمیت ہر فورم اٹھائیں گے۔ اسٹیل ملز انتظامیہ ریٹائرڈ ملازمین کو اپنے واجبات ادا نہ کرکے ایک طرف حقوق انسانی کی خلاف ورزی اوردوسری طرف توہین عدالت کی مرتکب ہورہی ہے اس لئے ویر اعظم عمران خان انسانی ہمدردی کے ناتے اسٹیل ملز ملازمین کے مسئلے حل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔

مزید :

صفحہ آخر -