پی ایس پی ایک کونسلر بھی ناہونے کے باوجود ہردل کی آواز بن چکی ہے:مصطیٰ کمال

پی ایس پی ایک کونسلر بھی ناہونے کے باوجود ہردل کی آواز بن چکی ہے:مصطیٰ کمال

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا کہ پاک سر زمین پارٹی ایک کونسلر بھی نا ہونے کے باوجود آج ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز بن چکی ہے، لوگ ہمارے کردار، صلاحیت، خدمت اور بھائی چارے کے جزبے کو اپنی آنکھوں سے دیکھ کر روزانہ کی بنیاد پر ہم سے جڑ رہے ہیں، جبکہ تمام تر اختیارات اور وسائل رکھنے کے باوجود صدر، وزیراعظم، وزرا اعلی اور مئیر کی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں کیونکہ مسئلہ اختیار کا نہیں بلکہ کردار کا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس میں اکاخیل براداری کے 150 عمائدین سمیت شاہنواز گوٹھ، نیازی گوٹھ مدینہ کالونی سے پیپلز پارٹی،تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں کارکنان کی پاک سر زمین پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معیشت جو پہلے ہی تباہی کا شکار تھی اب منجمد ہوگئی ہے، اب تک ایک کروڑ سے اوپر لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔ کروڑوں لوگ بھوک اور افلاس کی لپیٹ میں آگئے ہیں جبکہ صوبائی حکومت کاروبار کرنے والوں سے بھی جانبداری برت رہی ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔ حکمرانوں کی بے حسی کا یہ عالم ہے کہ سینکڑوں لوگ کرونا کے باعث زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں لیکن مرکزی اور صوبائی حکومتیں اصل مسائل کی طرف توجہ دینے کے بجائے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں وقت ضائع کررہی ہیں جبکہ یہ وقت ایک دوسرے کو نیچے دکھانے کا نہیں بلکہ ساتھ مل کر قوم کو انسانی المیے سے بچانے کا ہے۔ یہ بات ہر ذی ہوش پاکستانی کو سمجھ آگئی ہے لیکن نہیں سمجھ رہی تو وفاقی اور صوبائی حکومتیں نہیں سمجھ رہیں۔ کراچی سمیت پورے پاکستان نے یہ دیکھ کیا کہ پاک سر زمین پارٹی کی فلاحی تنظیم پی ایس پی فانڈیشن دن رات کام کر رہی ہے، یہاں تک کہ سحری کے اوقات میں بھی مستحقین کو راشن سمیت پکا ہوا کھانا بھی پہنچا رہا ہے۔ پی ایس پی فانڈیشن اللہ کی رضا کی خاطر اپنی مدد آپ کے تحت سفید پوش خاندانوں کی عزت نفس مجروح کیے بغیر انکی مدد کررہا ہے۔اس موقع پر صدرپی ایس پی انیس قائمخانی، سندھ کے صدر شبیراحمدقائمخانی، نیشنل کونسل کے رکن ارشد وہرہ سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اراکین اور ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج عبداللہ شیخ بھی موجود ہیں

مزید :

صفحہ آخر -