سکھر، پولیس کی خاموشی، شراب فروخت کرنے والے ایجنٹ سرگرم

سکھر، پولیس کی خاموشی، شراب فروخت کرنے والے ایجنٹ سرگرم

  

سکھر(بیورورپورٹ)محکمہ ایکسائز اور پولیس کی پرسرار خاموشی، رمضان المبارک کے دوران شراب فروخت کرنے والے ایجنٹ سرگرم،وائن شاپ بند ہونے کے باوجود ایجنٹ بلیک میں بوتلیں فروخت کرنے میں مصروف، شہری حلقوں میں تشویش کی لہر، ایس ایس پی سکھر سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر میں محکمہ پولیس اور ایکسائیز کی ملی بھگت سے وائن شاپ مالکان نے رمضان المبارک کے ایام کے دوران بھی شروب فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے وائن شاپ بند ہونے کے باعث مختلف علاقوں میں وائن شاپ مالکان، لیلو، پرکاش، رمیش و دیگراسٹور کے مالکان کے سپلائرز (ایجنٹ)بلیک میں شراب فروخت کررہے ہیں، شہری حلقوں کے مطابق ان ایجنٹوں کو متعلقہ تھانوں کی پولیس کے علاوہ با اثر افراد کی پشت پناہی بھی حاصل ہیجس کی وجہ سے ان لوگوں پر کوئی کاروائی عمل میں نہیں لا جارہی ہے رمضان المبارک کے مقدس ایام کے دوران بھی شہر میں شراب کی کھلے عام فروخت پر شہری حلقوں میں گہری تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور شہری حلقوں نے ایس ایس پی سکھر سمیت محکمہ ایکسائیز کے بالا افسران و دیگر بالا حکام سے نوٹس لیکر شراب فروخت کرنے سمیت انکے سرپرستی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -