فیصل آباد میں چوری، ڈکیتی کی 32وارداتیں، درجنوں شہری کنگال ہوگئے

فیصل آباد میں چوری، ڈکیتی کی 32وارداتیں، درجنوں شہری کنگال ہوگئے

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)فیصل آباد میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران ڈکیتی‘ راہزنی اور چوری کی 32وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں کے نامعلوم گروہ 10لاکھ روپے سے زائد نقدی‘دس تولے سے زائد طلائی زیورات‘ دو کاریں‘13موٹر سائیکلیں‘ درجن بھر سے زائد موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم ڈاکوؤں نے رقیہ کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دو لاکھ روپے کی نقدی‘ عرفان اور پڑوسی کے گھر سے نقدی‘ 8تولے طلائی زیورات‘ محمد رمضان سے دو لاکھ روپے کی نقدی‘ سجاد سے طلائی چین‘ اشفاق سے 30ہزار روپے موبائل‘راشد سے بیس ہزار‘ موبائل‘ احمد‘ عاصم‘شان‘ ذوالفقار‘احمد‘ رشید‘ وسیم‘ عاشق علی اور محمد شکیل سے نقدی‘ موبائل فون‘ بوٹا اور امام ولی سے نقدی‘ موبائل اور موٹر سائیکلیں چھین لی اور فرا ہو گئے جبکہ نامعلوم چوروں کے گروہ اویس کی دکان‘محمد سعید کا بیگ جس میں اڑھائی لاکھ روپے کی نقدی اور چار لاکھ روپے مالیت کے کارڈ تھے۔ جنید اورمحمد زاہد کی کاریں‘ لقمان‘ کاشف‘ جاوید‘احمدشرجیل‘اسامہ نثار‘تنویر‘ ذیشان‘ عابد‘ اسد علی‘ سلیم اور محمد ذیشان کی موٹر سائیکلیں چوری کر کے چلتے بنے۔

وارداتیں

مزید :

صفحہ آخر -