تخت بھائی،علی محمد خان وفاقی وزیر کی طرف سے 50 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

تخت بھائی،علی محمد خان وفاقی وزیر کی طرف سے 50 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

  

تخت بھائی(تحصیل رپورٹر) وفاقی وزیر پارلیمانی امور علی محمد خان ایڈوکیٹ نے یوسی دامن کوہ تخت بھائی میں 50 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم کیا۔این اے 22 کے مزید علاقوں میں بھی کورونا سے متاثرہ غریب خاندانوں میں راشن تقسیم کی جائے گی۔حکومت مشکل کی اس گھڑی میں غریب ومستحق خاندانوں کیساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، کورونا وائرس اللہ تعالیٰ کی طرف سے امتحان ہے، عوام صبر کریں، احتیاطی تدابیراپنائے، موجودہ حکومت کو غریب عوام کا احساس ہے، حکومت غریب خاندانوں کیساتھ ہر ممکنہ تعاون جاری رکھیں گے، اس موقع پر یوسی دامن کوہ کے سابقہ ضلعی ممبر ڈاکٹر حفیظالوہاب، سابقہ صدر میاں رحمان سیداور سابقہ کونسلر انجینئر شہزاد حسین بھی موجود تھے۔

مزید :

صفحہ آخر -