کورونا کی شدت بڑھنے لگی، پاکستان میں کیسز کی تعداد 20 ہزار سے زائد، اموات 457 ہوگئیں

کورونا کی شدت بڑھنے لگی، پاکستان میں کیسز کی تعداد 20 ہزار سے زائد، اموات 457 ...
کورونا کی شدت بڑھنے لگی، پاکستان میں کیسز کی تعداد 20 ہزار سے زائد، اموات 457 ہوگئیں

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 20 ہزار سے بڑھ گئی ہے، اس وبا کی وجہ سے اب تک پاکستان میں 457 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے   981   کیسز سامنے آئے ہیں جس کی وجہ سے کیسز کی مجموعی تعداد 20   ہزار 84   ہوگئی ہے۔ ایک دن کے دوران پاکستان میں کورونا کے  سبب 17   افراد جان کی بازی ہارے ہیں جس کی وجہ سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد  457  ہوگئی ہے۔ پاکستان میں 5  ہزار  114   افراد اب تک کورونا کی وبا سے صحتیاب ہوچکے ہیں ۔  حکومت کی جانب سے کورونا کی تشخیص کیلئے ٹیسٹوں کی رفتار میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، ایک دن کے دوران پاکستان بھر میں 8   ہزار 716   لوگوں کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد پاکستان میں اب تک ہونے والے ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ سے بڑھ کر 2 لاکھ 3   ہزار 25   ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال

پاکستان میں ایک بار پھر صوبہ پنجاب کورونا کے سب سے زیادہ مثبت کیسز کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ پنجاب میں اب تک 7 ہزار 494  لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے جبکہ سندھ دوسرے نمبر پر ہے ۔ سندھ میں اب تک 7 ہزار 465  لوگوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  خیبر پختونخوا میں کورونا کے  3  ہزار 129   ، بلوچستان میں ایک ہزار 172   ، گلگت بلتستان میں  364   ،  اسلام آباد میں 393    اور آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے 67  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

عالمی صورتحال

کورونا کی وبا اب تک دنیا کے ہر کونے تک پھیل چکی ہے ، کوئی ملک ایسا نہیں جو اس وبا سے محفوظ رہا ہو۔ دنیا بھر میں اب تک کورونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد   35    لاکھ 23     ہزار 167    ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 2 لاکھ 46     ہزار 370     ہوچکی ہے۔ اب تک دنیا بھر میں 11  لاکھ   41   ہزار 898     افراد کورونا کی وبا سے جان چھڑانے میں کامیاب رہے ہیں۔

سب سے متاثرہ ممالک

دنیا میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہوا ہے جہاں  11  لاکھ  68    ہزار  797    افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ سپین میں 2 لاکھ  47   ہزار 122   ، اٹلی میں 2 لاکھ 10   ہزار 717 ، برطانیہ میں ایک لاکھ  82   ہزار 260 ،   فرانس میں ایک لاکھ68   ہزار 396  ، جرمنی میں ایک لاکھ  65    ہزار183 ، روس میں ایک لاکھ 34  ہزار 687 ،  ترکی میں ایک لاکھ 26   ہزار45     اور ایران میں  97   ہزار 424    افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ ہلاکتیں بھی امریکہ میں ہوئی ہیں جہاں اس وبا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد   67    ہزار 930     تک پہنچ گئی ہے۔ اٹلی میں کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 28  ہزار 884،  برطانیہ میں 28  ہزار 131 ، سپین میں 25 ہزار 264  ، فرانس میں 24 ہزار 760 افراد کورونا کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -