کورونا وائرس،یورپی ملک میں دو پاکستانیوں کا انتقال ، ان کی میتیں کہاں ہیں؟

کورونا وائرس،یورپی ملک میں دو پاکستانیوں کا انتقال ، ان کی میتیں کہاں ہیں؟
کورونا وائرس،یورپی ملک میں دو پاکستانیوں کا انتقال ، ان کی میتیں کہاں ہیں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(ڈیلی پاکستان آن لائن ) یورپی ملک بیلجیم میں 2 پاکستانی انتقال کرگئے جن میں سے ایک کی موت کورونا وائرس کے باعث ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر پشاور سے تعلق رکھنے والے پرویز خان کو دل کا دورہ پڑا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے جبکہ پنجاب کے سید گل باز شاہ کا انتقال کورونا سے ہوا جن کا تعلق حسن ابدال سے تھا۔دونوں افراد کا انتقال جمعرات کو ہوا ہے تاہم ہسپتال نے دونوں میتیوں کو کورونا وائرس کی وجہ سے کلیئر نہیں کیا۔دونوں افراد کی میتوں کو پیر یا اس کے بعد کلیئرکیا جائے گا۔
دوسری جانب بیلجیم میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 62 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد جاں افراد کی تعداد 7765 ہوگئی۔بیلجیم میں لاک ڈاو¿ن میں نرمی سے عوامی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے اور 24 گھنٹوں میں مزید 485 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جس کے بعد مریضوں کی تعداد 49517 ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں بھی کئی پاکستانی کورونا وائرس کے باعث انتقال کرچکے ہیں جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں۔