" کورونا سے 5 ارب روپے کا ماہانہ نقصان ، پاکستان میں لاک ڈاؤن نہیں مذاق ہو رہا ہے" شیخ رشید نے ایسا بیان داغ دیا کہ عمران خان بھی دم بخود رہ جائٰیں

" کورونا سے 5 ارب روپے کا ماہانہ نقصان ، پاکستان میں لاک ڈاؤن نہیں مذاق ہو رہا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان میں لاک ڈاؤن نہیں بلکہ مذاق ہو رہا ہے،کورونا دنیا بھر کےلیے چیلنج ہے اور کورونا سے 5 ارب روپے کا ماہانہ نقصان ہو رہا ہے۔

شیخ رشید احمد نے لاہور میں ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  ہمارے پاس صرف ایک ماہ کی تنخواہ دینے کی گنجائش ہے البتہ کسی بھی ملازم کو ریلوے کی ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا،وزیر اعظم ریلوے میں بہتری اور ریلوے مزدوروں کا گریڈ بڑھانے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔ روزوں کے بعد ٹارزن کی واپسی ہو گی۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ بھارت میں صورت حال سب دیکھ رہے ہیں جبکہ بھارتی مسلمان بھی وزیر اعظم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔وزارت اطلاعات پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید وزیر اطلاعات شبلی فراز کا نام بھول گئے تاہم انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں بہترین ٹیم آئی ہے،وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر30 ٹرینیں چلا دیں گے۔ نواز شریف کے بعد اب فردوس عاشق اعوان بھی کہیں گی مجھے کیوں نکالا۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ حزب اختلاف نیب قوانین میں جو ترمیم چاہ رہے ہیں وہ ممکن نہیں تاہم عمران خان بدعنوانی کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، مارکیٹ میں آنے والا نیب آرڈیننس کا مسودہ جعلی ہے۔

مزید :

قومی -