آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب لاہور نے شہبازشریف کو کل طلب کرلیا

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب لاہور نے شہبازشریف کو کل طلب کرلیا
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،نیب لاہور نے شہبازشریف کو کل طلب کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور نے شہبازشریف کو کل طلب کرلیا،شہباز شریف کو مطلوبہ دستاویزات کے ساتھ کل 12 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف پہلے2بار ملک میں ہونے کے باوجودنیب میں پیش نہیں ہوئے،شہبازشریف نے اپنے نمائندے کے ذریعے نیب کو دستاویزات جمع کرائی تھیں۔

نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب شہباز شریف کی جانب سے بھیجے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئی، قانون کے مطابق بذات خود پیش ہوں اور مطلوبہ معلومات فراہم کریں،شہباز شریف تحقیقات میں قومی ادارے کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -