رمضان میں پوری دنیا میں کورونا اور لاک ڈائون جیسی صورتحال ہے ،مشال ملک

رمضان میں پوری دنیا میں کورونا اور لاک ڈائون جیسی صورتحال ہے ،مشال ملک
رمضان میں پوری دنیا میں کورونا اور لاک ڈائون جیسی صورتحال ہے ،مشال ملک

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ رمضان میں پوری دنیا میں کورونا اور لاک ڈائون جیسی صورتحال ہے ،پوری دنیا اس وقت کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے،بھارت نے اپنے مظالم اور کشمیریوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔

حریت رہنما کی اہلیہ مشال ملک نے کہاکہ بھارت نے حال ہی میں نیو ڈومیسائل جیسا کالا قانون پاس کروایا ہے،صرف اپریل میں 33 کشمیری شہید 152 انتہائی تشویشناک حالت میں ہیں ،لائن آف کنٹرول کی صورتحال بھی سامنے ہیں ۔

مشال ملک نے کہاکہ یو این سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پوری دنیا کی جیلوں سے لوگوں کو رہا کیا جائے ،مودی انتونیو گوتریس کے بیان کوالٹ کر کے کشمیریوں کو جیلوں میں ڈال رہا ہے ،پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ بھارت کو بلیک لسٹ کیاجائے، پوری دنیا کو اب جاگنا ہو گا اور کورونا کی آڑ میں بھارتی مظالم کو روکنا ہو گا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -