پی سی بی کا کھلاڑیوں کے ساتھ عملے کیلئے بھی بڑااعلان

پی سی بی کا کھلاڑیوں کے ساتھ عملے کیلئے بھی بڑااعلان
پی سی بی کا کھلاڑیوں کے ساتھ عملے کیلئے بھی بڑااعلان

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا بھر کے تمام شعبہ ہائے زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ کھیل کے میدان ویران ہونے سے کھیلوں کے شعبے سے وابستہ افراد بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایسے میں پی سی بی نے کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر پروفیشنلز اور عملے کے ارکان کیلیے امدادی پیکج لانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی نے  کرکٹرز، میچ آفیشلز، اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کی امداد کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق  چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹرزکو 25 ہزاراورمیچ آفیشلز کو 15 ہزار دیئے جائیں گےجبکہ  اسکوررز اور گراؤنڈ اسٹاف کو 10 ،10 ہزار روپے دیئےجائیں گے،قواعد وضوابط پر پورا اترنے والےافراد کو یک وقتی ادائیگی عیدالفطر سے پہلے کر دی جائے گی۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا اسٹیک ہولڈرز کا خیال رکھنا ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوروناوائرس کے سبب کرکٹ کی سرگرمیاں معطل ہیں۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -