کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کا ملکی معیشت پر تاریخی وار،سال 2020-21کیلئے بجٹ بنانا مشکل ہو گیا، ذرائع وزارت خزانہ

کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کا ملکی معیشت پر تاریخی وار،سال 2020-21کیلئے بجٹ ...
کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کا ملکی معیشت پر تاریخی وار،سال 2020-21کیلئے بجٹ بنانا مشکل ہو گیا، ذرائع وزارت خزانہ

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کورونا وائرس اور لاک ڈاﺅن کے ملکی معیشت پر بدترین اثرات مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے سال2020-21کیلئے بجٹ بنانا مشکل ہو گیاہے۔

نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع وزارت خزانہ کے حوالے سے کہاہے کہ وفاقی اور صوبائی محصولات میں 5 ہزار ارب روپے کے مجموعی خسارے کا سامناہے،اس مجموعی خسارے کا کوئی توڑ نظر نہیں آرہا ۔

ذرائع وزارت خزانہ نے کہاہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف سے نئے پیکیج پر مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے،یہ فیصلہ مانیٹری اینڈ فسکل پالیسی کوآرڈینیشن بورڈ کے اجلاس میں گزشتہ جمعہ کیاگیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تنخواہیں دینا صوبوں اور وفاق کیلئے سب سے بڑا چیلنج بن جائے گا ،نئے پیکیج کے ذریعے سہ ماہی بنیادوں پر تنخواہوں کیلئے رقوم یقینی بنانے کا فارمولا تشکیل دیا جائے گا،اب تک جتنے عالمی پیکج ملے ان کے استعمال کے اعدادوشمار پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ مارکیٹ میں پرچون ڈسٹری بیوشن اور صنعتی گراوٹ کے گراف پیش کئے جائیں گے،نیا پیکج ان گرافوں کے تجزیے کے بعد سامنے آنے کی امید ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -