کیا پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا انڈین فلم میں کام کرنے جارہی ہیں؟ شوبز کی دنیا سے خبرآگئی

کیا پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا انڈین فلم میں کام کرنے جارہی ہیں؟ شوبز کی ...
کیا پاکستانی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا انڈین فلم میں کام کرنے جارہی ہیں؟ شوبز کی دنیا سے خبرآگئی

  

فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا جو کہ حالیہ دنوں میں سید نور کی ایک فلم کیلیے کام کررہی ہیں نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بالی ووڈ میں بھی فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔

یہ انکشاف انہوں نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا ہے۔ 

اپنے بارہ منٹ کے اس انٹرویو میں جنت مرزا نے جہاں اپنی زندگی کی مختلف مصروفیات کا بتایا وہیں یہ بھی اپنے مداحو ں سے شیئر کیا کہ وہ آج کل سید نور کی ایک فلم میں کام کررہی ہیں جس میں صائمہ ان کی ماں کا کردار اداکررہی ہیں۔

جنت کے مطابق اس فلم کی پیشکش انہیں سید نور نے گھر آکر کی تھی۔

View this post on Instagram

Faasla rakhen... nihayat behis larki hoon.????

A post shared by J M ???????? (@jannatmirza_) on

جنت مرزا کے ٹک  ٹاک پر پچاس لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

View this post on Instagram

Jis ki tabeer mumkin nahi. Aisay kuch khuwaab hum bhi rakhte hein.???? P.S : Ishq, Pyaar ya Muhabbat?

A post shared by J M ???????? (@jannatmirza_) on

وہ کئی دیگر معروف ٹک ٹاک سٹارز کے ساتھ ملکر بھی کام کرچکی ہیں۔

View this post on Instagram

Mene Kuch Galat Bola?

A post shared by J M ???????? (@jannatmirza_) on

بیشتر ویڈیوز میں جنت اپنی بہن کے ساتھ بھی نظر آئیں۔

View this post on Instagram

Tag Your Best friend. ❤️????

A post shared by J M ???????? (@jannatmirza_) on

ایک سوال کے جواب میں جنت نے بتایا کہ انہیں کارتیک خان کے ساتھ  بالی ووڈ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی ہے تاہم انہو ں نے یہ فلم قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔

View this post on Instagram

There is only one me. Remember that boy.????????

A post shared by J M ???????? (@jannatmirza_) on

میزبان کے استفسار پر جنت نے بتایا کہ ایک تو ان کے والدین اس کی اجازت نہیں دیں گے دوسرا یہ ہے کہ ان کا اپنا بھی دل نہیں مانتا کہ وہ کسی بھارتی فلم میں کام کریں۔

مزید :

تفریح -