کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈائون میں مزید توسیع کا فیصلہ مگر کب تک؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈائون میں مزید توسیع کا فیصلہ مگر کب تک؟ ...
کورونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے لاک ڈائون میں مزید توسیع کا فیصلہ مگر کب تک؟ تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیاقت کھرل) کرونا کی صورتحال میں سنگینی برقرار رہنے کے باعث لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے  جس میں لاک ڈاؤن میں 23 مئی تک توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم  سمارٹ لاک ڈاؤن رہے گا،  گزشتہ چار روزمیں کیسز اور ہلاکتوں میں کئی گنا  اضافہ ہونے پر عالمی ادارہ صحت نے لاک ڈاؤن کو سخت کرنے کی تجویز دے دی ہے، خفیہ اداروں اور چینی ماہرین نے بھی لاک ڈاؤن میں نرمی کی مخالفت کی تجویز دی ہے, تاہم لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان قومی رابطہ کمیٹی کےآئندہ ایک دو روز میں ہونے والے اجلاس کے بعد فیصلہ کریں گے۔جس میں وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر غور کرتے ہوئے لاک ڈاؤن میں مزید توسیع اور آئندہ کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دینے کے لیے نۓ سرے سے ایس او پی بھی جاری کیا جائے گا۔

روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ  وفاقی حکومت کی ہدایت پر لاک ڈاؤن میں مزید توسیع اور لاک ڈاؤن میں نرمی کے ہاتھ کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں بالخصوص ماہ رمضان المبارک کے تیسرے اور چوتھے یعنی آخری عشرے میں پنجاب میں لاک ڈاؤن میں مکمل طور پر نرمی کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے وزیر اعلی پنجاب کی وفاقی حکومت کو بھجوائی گئ سفارشات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجویز دی گئی ہے اور اس میں لاہور۔فیصل آباد۔گوجرانوالہ۔ملتان۔۔سمیت 8 بڑے شہروں میں شاپنگ مالز اور بازاروں سمیت مارکیٹوں کو کھولنے کی مخصوس اوقات میں مشروط اجازت دیئے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔جس میں مارکیٹوں اور بازاروں کو زون کی سطح پر تقسیم کر کے مخصوص اوقات کے لیے کاروباری زندگی بحال کیے جانے کا فیصلہ کیا جارہا ہے۔جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی سفارشات پر لاہور سمیت پنجاب میں مزید انڈسٹریز کو بھی حفاظتی اقدامات کے تحت کاروبار کرنے کی مشروط اجازت دی جارہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی رابطہ کمیٹی نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر عمل درآمد کے لیے جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے اور اگلے ایک سے دو روز میں وزیراعظم پاکستان عمران خان قومی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد لاک ڈاؤن میں مزید توسیع کے حوالے سے اعلان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کرونا کی صورتحال میں سنگینی برقرار رہنے کے باعث لاک ڈاؤن میں 23مئی تک توسیع کی جارہی ہے۔ تاہم اس میں ایک ہی حکم کے تحت لاک ڈاؤن میں توسیع کی جاتی ہے یاکہ مرحلہ وار توسیع کی جاتی ہے اس کا فیصلہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کریں گے۔۔