عامر لیاقت نے اداکار عدنا ن صدیقی سے دوران لائیو شو قابل اعتراض مذاق پر معافی مانگ لی

عامر لیاقت نے اداکار عدنا ن صدیقی سے دوران لائیو شو قابل اعتراض مذاق پر معافی ...
عامر لیاقت نے اداکار عدنا ن صدیقی سے دوران لائیو شو قابل اعتراض مذاق پر معافی مانگ لی

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کے رہنما اور ٹی وی شو میزبان عامر لیاقت حسین نے لائیو شو کے دوران اداکار عدنان صدیقی کے ساتھ کیے گئے نامناسب مذاق پر معذرت کر لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عامر لیاقت حسین نے دو روز قبل اپنے ٹی وی شو میں اداکار عدنان صدیقی کو مدعو کیا اور اس دوران انہوں نے عدنان صدیقی سے نامناسب مذاق کیا۔میزبان عامر لیاقت نے عدنان صدیقی سے کہا کہ آپ جس اداکار کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ دنیا سے چلا جاتا ہے، آپ نے سری دیوی کے ساتھ کام کیا وہ بھی چلی گئیں اور آپ نے عرفان خان کے ساتھ کام کیا تھا تو وہ بھی انتقال کرگئے۔عامر لیاقت کے اس مذاق پر ادا کارکی جانب سے خفگی ا اظہار کیا گیا تھا اور بعدازاں سوشل میڈیا پر یہ کلپ وائر ل ہو گیا تھا تاہم اب انہوں نے سے معذرت کر لی ہے ۔

ٹویٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ شو کے دوران کچھ ایسی باتیں ہوئیں جو منہ سے نکل گئی اور لائیو شو میں ایسا اکثر ہو جاتا ہے، اس میں ایسی کوئی بڑی بات نہیں تھی کہ میں فوری طور پر غور کرتا لیکن بعد میں جب غور کیا تو مجھے بھی لگا یہ بات نہیں ہونا چاہیے تھی، غلط بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میں معذرت کرتا ہوں اور انسانیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں یہ باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں، مجھ سے غلطی ہو گئی مجھے معاف کر دیں۔

عامر لیاقت نے کہا کہ پڑوسی ملک کے فنکار ہمارے لیے قابل احترام ہیں، ہم نے ان کی عزت کی جن کے بارے میں آگے والی کلپ میں پیار کا اظہار کیا گیا لیکن ظاہر سی بات ہے وہ کلپ نہیں دکھایا گیا، ہمیشہ وہی زخم دکھایا جاتا ہے جس پر مکھی بیٹھتی ہے۔

ان کا کہناتھا کہ میں بہت معذرت چاہتا ہوں اور ایک بات یاد رکھیے گا معافی مانگنے والا بڑا ہوتا ہے، اگر کوئی اپنی بات کا احساس کر لے تو دوسرے کو بھی چاہیے کہ اسے تھوڑی گنجائش دے تو اس لیے میں بہت معذرت چاہتا ہوں۔عامر لیاقت سے مزید کہا کہ یہ میرا وطن ہے میرے لوگ ہیں اگر میرے وطن کے لوگوں کو کوئی تکلیف پہنچی ہے تو میں ایک بار پھر معذرت چاہتا ہوں، مجھے معاف کردیں، میں کل شو میں بھی اس حوالے سے بات کروں گا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -