حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی و آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، شبلی فراز

حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی و آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، شبلی فراز
حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی و آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے، شبلی فراز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت آزادی اظہار رائے کے بنیادی اور آئینی حق پر پوری طرح یقین رکھتی ہے، معاشرے کی ترقی میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔

آج دنیا بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا جا رہا ہے، اس موقع پر وزیراطلاعات و نشریات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آزاد اور ذمہ دار صحافت کے فروغ کیلئے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کرتے رہیں گے، ذمہ دار پریس معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آزادیِ اظہار مہذب جمہوری معاشرے کی اساس اور انسان کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے صحافی برادری کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی صحافت کے موقع پر قلم کی حرمت کیلئے لازوال قربانیاں دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ شہدائے صحافت کو سلام جنہوں نے اپنے لہو سے ح±ریت فکر کی شمع کو فروزاں رکھا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -