مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں حملے کے دوران بھارتی فوج کا بڑا افسر ہلاک

مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں حملے کے دوران بھارتی فوج کا بڑا افسر ہلاک

  

سری نگر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) مقبوضہ کشمیر میں ضلع کپواڑہ کے علاقے میں ایک حملے کے دوران میجر اور کرنل سمیت 5 بھارتی فوج ہلاک ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع کپواڑہ کے علاقے ہندواڑہ میں ایک حملے میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے، مرنے والوں میں ایک بھارتی کرنل اور میجر بھی شامل ہے، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک بھارتی فوج زخمی بھی ہوا۔واقعہ کے بعد بھارتی افواج کی فائرنگ سے 2 کشمیری بھی شہید ہو گئے۔ بھارتی فوجی ذرائع کے مطابق گذشتہ پانچ برس میں ہلاک ہونے والے کرنل رینک کا یہ پہلا بھارتی فوجی افسر ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -