میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیاں،پیپلز پارٹی نے میدان میں آتے ہوئے دبنگ اعلان کر دیا

میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیاں،پیپلز پارٹی نے میدان میں آتے ہوئے دبنگ اعلان ...
میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیاں،پیپلز پارٹی نے میدان میں آتے ہوئے دبنگ اعلان کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کی میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں،وفاقی حکومت میڈیا پر پابندیاں لگانے کے بجائے آزادی کو یقینی بنائے،اس حکومت نے آزادی صحافت پر مختلف طریقوں سے پابندیاں عائد کی ہیں۔

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ صحافیوں نے پیپلز پارٹی کے ساتھ آمریت کا مقابلہ کیا،آزادی صحافت ہمارے منشور کا حصہ ہے،صحافیوں کے دکھ ہمارے دکھ ہیں، آزادی صحافت کے لئے ہم نے جیلیں کاٹی ہیں،صحافیوں نے ہمارے ساتھ جدوجہد کی ہے۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ صحافیوں نے یہ حقوق جدوجہد کر کے حاصل کئے ہیں، حکومت کی میڈیا پر غیر اعلانیہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں،اس حکومت نے آزادی صحافت پر مختلف طریقوں سے پابندیاں عائد کی ہیں، ملک میں صحافی بچاؤ تحریک چل رہی ہے، آزاد جمہوری حکومتیں خود کو جوابدہ بنانے کے لئے میڈیا کو آزادی دیتی ہیں،سوال پوچھنے پر میڈیا کی تضحیک نہ کریں،اقتدار سے سوال کرنا ہی آزادی صحافت کی نشانی ہے،وفاقی حکومت میڈیا پر پابندیاں لگانے کے بجائے میڈیا کی  آزادی کو یقینی بنائے۔

مزید :

قومی -