کورونا وائرس متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے ٹائیگر فورس کب میدان میں آئے گی ؟اعلان ہو گیا

کورونا وائرس متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے ٹائیگر فورس کب میدان میں آئے گی ...
کورونا وائرس متاثرین کو ریلیف دینے کے لیے ٹائیگر فورس کب میدان میں آئے گی ؟اعلان ہو گیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کل سے ٹائیگر فورس پورے ملک میں نظر آئے گی۔وزیر اعظم عمران خان سے ان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔ اس موقع پر عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو سندھ حکومت کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ٹائیگر فورس کے معاملے پر تعاون کے لیے تیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کل کراچی سے خیبر تک ٹائیگر فورس میدان میں نظر آئے گی۔معاون خصوصی نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں خود زلزلے اور سیلاب کے دوران دیہاڑیاں لگاتی رہی ہیں۔ تاہم 10 لاکھ نوجوانوں کے جذبے کی کوئی قیمت نہیں ہے۔

مزید :

قومی -