وفاقی حکومت نے10 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنےارب روپےکے فنڈز جاری کئے؟ناقابل یقین خبر آ گئی

وفاقی حکومت نے10 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنےارب روپےکے فنڈز جاری ...
وفاقی حکومت نے10 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے کتنےارب روپےکے فنڈز جاری کئے؟ناقابل یقین خبر آ گئی

  

اسلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رواں مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 533 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کیے گئے، ان میں پختونخواہ میں ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے 23 ارب روپے کی رقم بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق رواں مالی سال کے 10 ماہ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے ریلیز فنڈز کی تفصیلات جاری کردی گئیں، 10 ماہ میں پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی مد میں 533 ارب 32 کروڑ کے فنڈز کا اجرا کیا گیا۔دستاویز کے مطابق حکومت نے وفاقی وزارتوں کے لیے 230 ارب 29 کروڑ کے فنڈز جاری کیے، این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 154 ارب 94 کروڑ روپے جاری کیے گئے، سیکیورٹی کی بہتر صورتحال کے لیے 38 ارب 49 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے۔دستاویز میں کہا گیا کہ آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 43 ارب 46 کروڑ جاری کیے گئے، کابینہ ڈویڑن کے لیے 30 ارب 18 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔10 ماہ کے دوران ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لیے 27 ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی، وزارت ا?بی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 72 ارب 67 کروڑ کے فنڈز جاری کیے گئے۔اسی طرح ریلوے ڈویڑن کے لیے 10 ارب 76 کروڑ روپے کے فنڈز کا اجرا کیا گیا، پختونخواہ میں ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے 23 ارب روپے کی رقم جاری کی گئی، این ٹی ڈی سی، پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 20 ارب 70 کروڑ جاری کیے گئے۔دستاویز میں کہا گیا کہ وزارت قومی تحفظ خوراک کے لیے 8 ارب 21 کروڑ روپے جاری کیے گئے جبکہ وزارت قومی صحت کے منصوبوں کے لیے 8 ارب 37 کروڑ سے زائد رقم جاری کی گئی۔

مزید :

قومی -