”کراچی میں ڈور پھرنے سےکسی کی جان گئی تو ۔۔۔“پولیس نے پتنگ بازوں کو خبردار کردیا

”کراچی میں ڈور پھرنے سےکسی کی جان گئی تو ۔۔۔“پولیس نے پتنگ بازوں کو خبردار ...
”کراچی میں ڈور پھرنے سےکسی کی جان گئی تو ۔۔۔“پولیس نے پتنگ بازوں کو خبردار کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں پولیس نے فیصلہ کیا ہے کہ اگر شہر میں پتنگ بازی کے دوران خطرناک ڈور سے کسی کی جان گئی تو قتل کا مقدمہ درج ہوگا۔ گزشتہ روز ناظم آباد میں پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے جاں بحق 4 سالہ سفیان کی موت پر پولیس نے پتنگ اڑانے والے باپ بیٹے کو گرفتارکرلیا۔ پولیس نے اعلان کیا ہے کہ شہر میں اب کسی نے خطرناک ڈور پر پتنگ آسمان میں آڑائی تو جیل جائے گا۔ اس پابندی کا اطلاق کھلے میدان سمیت گھر کی چھت پر بھی ہوگا اور پولیس گرفتار کرلے گی۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -