پاکستان کو کورونا کا خطرہ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسے خطرے سے لڑنے والے محکمے کے ملازمین کو اضافی تنخواہ دے دی کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

پاکستان کو کورونا کا خطرہ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسے خطرے سے لڑنے والے محکمے ...
پاکستان کو کورونا کا خطرہ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے ایسے خطرے سے لڑنے والے محکمے کے ملازمین کو اضافی تنخواہ دے دی کہ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پی ڈی ایم اے کے ملازمین کے لیے ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کی منظوری دے دی۔وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں پی ڈی ایم اے پنجاب کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور کنٹرول روم کے مانیٹرنگ سسٹم کا جائزہ لیا۔انہیں بتایا گیا کہ بلوچستان اور دیگر صوبوں سے ممکنہ طور پر آنے والے ٹڈی دل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، ڈیرہ مراد جمالی اور کشمور میں ٹڈی دل کے جھنڈ دکھائی دے رہے ہیں جب کہ صوبے میں 28 لاکھ ایکڑ رقبہ ٹڈی دل سے صاف کرایا جا چکا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کی کارکردگی قابل تحسین ہے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی ڈی ایم اے قابل قدر کردار ادا کر رہا ہے۔انہوں نے ملازمین کی ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اضافی تنخواہ پی ڈی ایم اے کے ملازمین کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -