حکومت مشکل فیصلے کیوں لے رہی ہے؟پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے حیران کن وجہ بتا دی

حکومت مشکل فیصلے کیوں لے رہی ہے؟پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے حیران کن وجہ ...
حکومت مشکل فیصلے کیوں لے رہی ہے؟پارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب نے حیران کن وجہ بتا دی

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہاہے کہ حکومت کو کورونا کے ساتھ ساتھ معاشی چیلنجز بھی در پیش ہیں، مشکل فیصلے خوشی سے نہیں مجبوری میں لئے جارہے ہیں، آزمائش کی اس گھڑی میں وزیر اعظم کی قیادت میں قوم سرخرو ہو گی۔

میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے ممبر قومی اسمبلی میاں فرخ حبیب  نے کہا کہ وزیراعظم نے بڑے پیمانے پر امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس سے نہ صرف ان کاروباری اداروں کو سہارا ملے گا بلکہ آنے والے دنوں میں پاکستان ایک مضبوط معیشت کے طور پر ابھرے گا، وزیر اعظم کی قیادت میں حکومت محدود وسائل کو دانشمندی سے بروئے کار لا کر شہریوں کو کورونا وائرس سے بچانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے تاہم ابھی خطرات موجود ہیں جن سے ملک کر نبردآزما ہونا ہے، گزشتہ تین ماہ میں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 فیصد تک کمی کی ہے، جس کے مثبت اثرات ہر شعبے پر مرتب ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن پر کورونا سے لڑنے والے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف قوم کے ہیروز ہیں، حکومت نے اعلی خدمات کے پیش نظر انکے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کر رکھا ہے جبکہ انہیں کورونا کے خاتمے تک بنیادی تنخواہ کے برابر اعزازیہ بھی دیا جائے گا، قرنطینہ میں مقیم تمام زائرین اور تبلغی افراد کو گھروں کو روانہ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر ذمہ داری سے عمل پیرا ہو کر کورونا وائرس کے خدشات سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -