"بلاول جتنی چاہیں کورونا کی بھیانک منظر کشی کریں مگر ۔۔۔ " اینکر کامران خان نے پی پی چیئرمین کو چارٹ دکھادیا

"بلاول جتنی چاہیں کورونا کی بھیانک منظر کشی کریں مگر ۔۔۔ " اینکر کامران خان نے ...

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اس بات پر خدا کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ پاکستان میں کورونا کے حالات دیگر ممالک سے مختلف ہیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا  " بلاول جتنی چاہیں پاکستان میں کورونا کی بھیانک منظر کشی کریں مگر خدارا اپنے بیانات میں خداوند کریم کا شکر ادا کیا کریں دراصل اللہ تعالی نے ہم پر رحمُ فرمایا ہے 23 کروڑ پاکستانیوں میں 19000 کو کورونا لگا 440 اموات ہوئیں۔ بلاول چارٹ ملاحظہ فرمائیں قوم کے ساتھ بار بار سجدہ شکر بجا لائیں۔"

کامران خان نے  اپنے ٹویٹ میں کورونا وائرس کی عالمی صورتحال کے حوالے سے چارٹ بھی شیئر کیا۔ اس چارٹ میں دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک امریکہ، سپین، اٹلی، برطانیہ، فرانس، ترکی، جرمنی ، ایران اور برازیل کے اعداد و شمار دیے گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -