بلاول بھٹو کا کورونا کے خلاف بیانیہ بالکل واضح مگر عمران خان کے ٹائیگر اس بیانیے کو ۔۔۔پیپلز پارٹی نے حکومتی وزرا کی دھلائی کر دی

بلاول بھٹو کا کورونا کے خلاف بیانیہ بالکل واضح مگر عمران خان کے ٹائیگر اس ...
بلاول بھٹو کا کورونا کے خلاف بیانیہ بالکل واضح مگر عمران خان کے ٹائیگر اس بیانیے کو ۔۔۔پیپلز پارٹی نے حکومتی وزرا کی دھلائی کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منور انجم نے کہا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کورونا کے خلاف بیانیہ بالکل واضح ہے مگر عمران خان کے ٹائیگر اس بیانیے کو عمران خان کے خلاف سمجھ رہے ہیں،کیا ٹائیگرعمران خان کو کورونا سمجھ رہے ہیں؟۔

 اپنے ایک بیان میں چوہدری منور انجم نے کہا کہ پنجاب کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف وزیراعظم عمران نیازی کی نالائقی سے پریشان ہیں کیونکہ عمران خان چاہتے ہیں کہ پنجاب کورونا کی وجہ سے اٹلی بن جائے۔ انہوں نے کہا کہ کاروبار تو پنجاب اور کے پی کے میں بھی بند ہے اور یہی صورتحال اسلام آباد کی ہے تو پھر پی ٹی آئی والے سندھ میں کیوں تاجروں کو اکسا کر انتشار پھیلا رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ نے کورونا وباء کے خلاف جنگ شروع کرکے باقی صوبوں کی بھی آنکھیں کھول دی ہیں ورنہ عمران خان کو یہ سمجھ تک نہیں تھی کہ کورونا سے کیا تباہی ہوگی؟۔ منور انجم نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے شہباز گِل کو پنجاب بدر کر دیا تھا کیونکہ عثمان بزدار کو شہباز گِل کے اعمال کا پتہ چل گیا تھا کہ کس طرح وہ پنجاب میں لوٹ مار مچا رہے ہیں؟۔ انہوں نے کہا کہ وفاق کی طرح پنجاب پر بھی پی ٹی آئی کو عوام پر مسلط کیا گیا ہے۔