پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے امریکہ کیلئے 12 پروازیں چلانے کا اعلان، پہلا طیارہ کب روانہ ہوگا؟ پی آئی اے نے اعلان کردیا

پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے امریکہ کیلئے 12 پروازیں چلانے کا اعلان، پہلا ...
پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے امریکہ کیلئے 12 پروازیں چلانے کا اعلان، پہلا طیارہ کب روانہ ہوگا؟ پی آئی اے نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کیلئے 12 خصوصی پروازیں چلانے کا اعلان کردیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق  امریکہ سےپاکستانیوں کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے 12 خصوصی پروازیں چلائےگی، یہ پروازیں نان سٹاپ ہوں گی اور براہ راست امریکہ جائیں گی۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ پی آئی اے کی نان سٹاپ پرواز پاکستان سے امریکا جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد سے واشنگٹن نان سٹاپ پرواز کا دورانیہ 14 گھنٹے 30 منٹ پر محیط ہوگا، امریکہ میں پھنسے پاکستانیوں کولانےکیلئے پی آئی اے کی پہلی پرواز 12 مئی کوروانہ ہوگی۔

مزید :

قومی -