1999کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل وسیم اکرم سے پوچھا کیا یہ میچ فکسڈ ہے ؟سرفراز نواز نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

1999کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل وسیم اکرم سے پوچھا کیا یہ میچ ...
1999کے ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ سے قبل وسیم اکرم سے پوچھا کیا یہ میچ فکسڈ ہے ؟سرفراز نواز نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر سرفراز نے کہا ہے کہ وسیم اکرم سیف الرحمان کی تحقیقات میں کرپشن کا اعتراف کرچکے ہیں ،اگر وسیم اکرم پر میچ فکسنگ کی وجہ سے پابندی لگتی تو آج حالات مختلف ہوتے ۔ایک ویڈیو پیغام میں سرفراز نواز نے بتا یا کہ ورلڈ کپ 1999 میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ سے پہلے کپتان وسیم اکرم سے اسٹیڈیم جا کر ملا تھا، وسیم اکرم کو کہا تھا کہ باتیں ہورہی ہیں کہ پاک بنگلہ میچ فکسڈ کیا گیا ہے، اس موقع پروسیم اکرم نے جواب دیا تھا کہ میچ فکسڈ نہیں بےفکررہیں،پاکستان جیتے گا۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم کے اعترافی بیان کی آڈیو اور ویڈیو حکومت کے پاس موجود ہیں، اگر وسیم اکرم پراس وقت پابندی لگادی جاتی تو آج حالات مختلف ہوتے۔سرفرازنواز نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وسیم اکرم کے بھائی ندیم اکرم بھی جوئے میں ملوث رہے ہیں۔

مزید :

کھیل -