”شہباز شریف گرفتار ہونے والے ہیں “

”شہباز شریف گرفتار ہونے والے ہیں “
”شہباز شریف گرفتار ہونے والے ہیں “

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف واپس آ کر لمبے پھنس گئے ہیں، وہ آج کل آن لائن تراویح پڑھ رہے ہیں،وہ گرفتار ہونے والے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ نیب ٹارزن بننے جا رہی ہے،نیب اگر ٹارزن نہ بنا تو اس کا ختم ہونا ہی بہتر ہے، بجٹ سے پہلے سیاست میں گرمی دیکھ رہا ہوں، ٹارزن کی واپسی دونوں طرف ہوگی، پی ٹی آئی کے لوگ بھی اٹھائے جائیں گے۔ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ آئی پی پی پر ہاتھ ڈالا جائے،وزیراعظم عمران خان آخری آدمی ہیں جو ان کو گرفتار کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنڈی کے چھوٹے موٹے لوگ ہمیں خبریں دیتے ہیں، یہ لوگ 18 ویں چھوڑ کر 25 ویں ترمیم بھی مانیں گے،پنجاب میں ہلکی پھلکی موسیقی ضرور ہے، نوازشریف اور آصف زرداری کی کوئی سیاست نہیں دیکھ رہا جبکہ وزیراعظم عمران خان کو ٹائم پورا کرتے ہوئے دیکھ رہا ہوں، پاک فوج اور وزیراعظم عمران خان کے تعلقات زبردست ہیں۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان اور عثمان بزدار کے تعلقات میں استقامت نہیں ہے تاہم وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ مین ووٹ وزیراعظم عمران خان کا ہے۔

مزید :

قومی -