وفاق کی سندھ کو کورونا امداد بلاول کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز چیئرمین پیپلز پارٹی پر برس پڑے

وفاق کی سندھ کو کورونا امداد بلاول کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے،وفاقی وزیر ...
وفاق کی سندھ کو کورونا امداد بلاول کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے،وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز چیئرمین پیپلز پارٹی پر برس پڑے

  

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے  کہا ہے کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے سندھ کو دی گئی وفاق کی امداد بلاول کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے، بلاول خود کو سیاست میں زندہ رکھنے کے لیے قومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا پارہ پارہ نہ کریں، اپوزیشن سیاست کی بجائے کورونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کا ساتھ دے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز وفاق نے کہا کہ سندھ کی 45 ہزار صنعتوں اور 7 لاکھ 70 ہزار کمرشل صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا گیا، ساتھ ہی یوٹیلیٹی سٹورز کا ریلیف دیگر صوبوں کی طرح سندھ کو بھی ملا۔انہوں نے کہا کہ سٹیٹ بینک ڈیفرڈ سکیم کا آسان قرض سندھ میں بھی فراہم کیا گیا ہے، اور ایک اعشاریہ دو کھرب کا امدادی پیکج سندھ سمیت تمام صوبوں میں تقسیم ہو گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ سندھ میں 27 ارب روپے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت تقسیم کیے، ماسک، حفاظتی سوٹ، ٹیسٹنگ کِٹس، تھرمل گنز، سینیٹائزرز و دیگر اشیا بھی سندھ کو فراہم کیں۔

شبلی فراز نےکہا کہ کورونا پر قابو پانے کے لیے سندھ کو دی گئی وفاق کی امداد بلاول کی لاعلمی کا پول کھول رہی ہے۔وزیر اطلاعات نےچیئرمین پیپلز پارٹی کو مشورہ دیا کہ بلاول خود کوسیاست میں زندہ رکھنےکےلیےقومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا پارہ پارہ نہ کریں، اپوزیشن سیاست کی بجائے کورونا کے خلاف جنگ میں وزیراعظم کا ساتھ دے۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -