سیالکوٹ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ فردوس عاشق اعوان کے سلوک پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ،کھری کھری سنادیں

سیالکوٹ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ فردوس عاشق اعوان کے سلوک پر مریم نواز ...
سیالکوٹ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ فردوس عاشق اعوان کے سلوک پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں ،کھری کھری سنادیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ڈانٹنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کا کہنا تھا کہ اپنی ناکامی اوربدترین کارکردگی کا غصہ سرکاری افسران پر نکالنا فرعونیت ہے، رمضان بازاروں میں غیر معیاری، مہنگی اشیا حکومتی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ سرکاری افسران آپ کے ذاتی ملازم نہیں، سیالکوٹ کے رمضان بازار میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کے ساتھ ہونے والا سلوک قابل مذمت ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ سول سرونٹس اور بیوروکریٹس مقابلے کے امتحان پاس کرکے اس مقام تک پہنچتے ہیں، سیلیکٹ ہوکر نہیں آتے، وزیر ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کو افسران کی تذلیل کا لائسنس مل گیا۔ مریم نواز نے مطالبہ کیا کہ یہ رعونت قابل قبول نہیں لہٰذا سونیا صدف سے معافی مانگیں۔

مزید :

قومی -