جب بیورو کریسی عوام کو ذلیل کرتی ہے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟ پارس جہانزیب نے سوال اٹھادیا

جب بیورو کریسی عوام کو ذلیل کرتی ہے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟ پارس جہانزیب نے ...
جب بیورو کریسی عوام کو ذلیل کرتی ہے تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟ پارس جہانزیب نے سوال اٹھادیا
سورس:   Twitter

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) رمضان بازار میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے خاتون اسسٹنٹ کمشنر (اے سی) کی سرزنش پر اینکر پرسن پارس جہانزیب بھی میدان میں آگئیں۔

اپنے ایک ٹویٹ میں پارس جہانزیب نے کہا کہ عدم برداشت اور بدزبانی بدقسمتی سے ہمارے معاشرے کے ہر طبقے میں عام ہوچکی ہیں۔ سرکاری افسران کا کام بھی عوام کے مسائل حل کرنا ہوتا ہے نہ کہ انہیں دفاتر میں ذلیل کرنا۔ آج  بیوروکریسی بھی ایک عام آدمی کی جگہ کھڑی ہوکر سوچے کہ وہ جب اپنے دفاتر میں ایسے مخاطب ہوتے ہیں تو کیسا محسوس ہوتا ہے؟

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -