چیف سیکریٹری پنجاب بھی فردوس عاشق اعوان کے خلاف سامنے آگئے 

چیف سیکریٹری پنجاب بھی فردوس عاشق اعوان کے خلاف سامنے آگئے 
چیف سیکریٹری پنجاب بھی فردوس عاشق اعوان کے خلاف سامنے آگئے 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیالکوٹ کی اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف کو ڈانٹنے پر چیف سیکریٹری پنجاب جواد رفیق ملک کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔ان کاکہنا ہے کہ کسی کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ سرکاری افسران کی تذلیل کرے، افسوس ناک واقعے سے متعلق تحفظات وزیراعلیٰ پنجاب تک پہنچا دیے ہیں۔

 نجی نیوز چینل جیو کے مطابق ان کا کہناتھا کہ سیالکوٹ کے رمضان بازارمیں انتظامی افسرسے غیرمہذب برتاو¿کی مذمت کرتے ہیں، اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف اور دیگر انتظامی افسران کورونا وباکے باوجود فرنٹ لائن پر موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی سرکاری افسریاعملے سے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا قابل مذمت ہے،پنجاب بھرمیں انتظامی افسران عوام کی سہولت کے لیے فیلڈمیں ہیں جوقابل ستائش ہے۔

مزید :

قومی -