مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ!

مزدور کی کم از کم اجرت میں اضافہ!

  

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزدور کی اجرت میں دو ہزار روپے کا اضافہ کر دیا اور یہ  کم از کم تنخواہ اب20ہزار روپے ماہانہ ہو گی،انہوں نے کہا تحریک انصاف کی حکومت اور بھی اضافہ کرے گی، کارکن حوصلہ رکھیں، پنجاب حکومت کا یہ فیصلہ ایک بڑا اقدام ہے۔واقعی نچلے طبقے کی حالت بہت ابتر ہے،تاہم سوال یہ ہے کہ سرکار کی ملازمت میں تو تنخواہ اور مراعات باقاعدہ ضابطے کے مطابق ملتی ہیں، یہ اضافہ ان کے لئے نہیں ہوا،    یہ  تو جو روزانہ کی اجرت یا عارضی ملازم ہیں ان پر لاگو ہو گا، نجی اداروں میں حالت بہت خراب ہے، آج کے اس مہنگے دور میں بھی  چھ ہزار اور بارہ ہزار روپے ماہانہ لینے پر مجبور ہیں۔20ہزار روپے ماہانہ مقرر کرنا تو اچھا اقدام ہے ہی، تاہم اس پر عمل درآمد کیسے ہو گا، پہلے ہی نجی ادارے سرکاری طور پر مقرر18ہزار روپے نہیں دیتے، بہتر عمل  تو یہ ہے کہ مزدور کو یہ تنخواہ ملے بھی؟

مزید :

رائے -اداریہ -