پاکستان نے زمبابوے کو پہلا ٹیسٹ ہرا دیا

پاکستان نے زمبابوے کو پہلا ٹیسٹ ہرا دیا

  

پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سے تین روز ہی میں میچ جیت لیا۔ زمبابوے کو ایک اننگز اور116 رنز سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان ٹیم کے فاسٹ باؤلروں نے زمبابوے کو پہلی اننگز میں 176 رنز اور دوسری میں 150 رنز پر محدود رکھا، پہلی اننگز میں حسن علی اور شاہین آفریدی نے چار چار وکٹیں حاصل کر کے زمبابوے کو176رنز تک محدود رکھا تھا، جبکہ حسن علی میچ میں مجموعی طور پر9وکٹیں لے اڑے اور مین آف دی میچ قرار پائے، پاکستانی بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اوپنر عابد علی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے، جبکہ عمران بٹ نروس نائینٹیز کا شکار ہو گئے اور 91رنز بنا سکے۔ بابر اعظم ٹیسٹ کی تاریخ میں پہلی بار صفر پر آؤٹ ہوئے وہ پہلے ہی بال پر آؤٹ ہو کر پویلین چلے گئے تھے۔ اظہر علی بھی جم نہ سکے اور 36رنز ہی بنا پائے۔ رضوان اور فواد عالم نے مقابلہ کیا اور فواد نے  140رنز کی اننگ کھیلی، مجموعی طور پر 426 رنز بنے، ان میں فواد عالم کی سنچری نمایاں تھی، فواد عالم فرسٹ کلاس کرکٹ میں مسلسل کامیابیوں کے بعد بھی نظر انداز ہوتے رہے،جب سے وہ قومی ٹیم کا حصہ بنے ان کی کارکردگی بہتر سے بہتر رہی۔ یہ ان کی پانچویں سنچری ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم ایسے ہی کارنامے سرانجام دینے کی ماہر ہے۔ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں جیت بہت مشکل سے ہوئی تھی کہ اب ٹیسٹ میں حالات مختلف ہیں۔

مزید :

رائے -اداریہ -