جلد نئی منصوبہ بندی کا اعلان کروں گی، صبا شہزادی
لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ وپرفارمر صبا شہزادی نے کہاکہ میں بہت جلد اپنی نئی منصوبہ بندی کا اعلان کروں گی۔میں نامور فلم رائٹر ناصر ادیب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے ایک بڑے فلمی پراجیکٹ میں حیدر سلطان کے مد مقابل کاسٹ کروایا اس فلم کی شوٹنگ آج سے شروع ہوری ہے۔اس فلم میں میرا کردار پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔صبا شہزادی نے کہا کہ میری اس وقت چارفلمیں زیر تکمیل ہیں۔سٹیج کے حوالے سے صبا شہزادی نے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ تھیٹرکے بعدفلم میں بھی پہچان بنانے کی خواہش ہے۔ کہاکہ میری ذاتی زندگی شوبز سے ہٹ کر ہے آؤٹنگ کرنا دوستوں کے ساتھ مالز میں شاپنگ کرنا اور لونگ ڈرائیو جانا میرے شوق ہیں۔