راحیلہ آغا کے ڈرامہ ’’تم نبھا لیتے اگر“کی ریکارڈنگ ختم

راحیلہ آغا کے ڈرامہ ’’تم نبھا لیتے اگر“کی ریکارڈنگ ختم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)سینئر اداکارہ راحیلہ آغانے کہا ہے کہ میری نئی ڈرامہ سیریل ”تم نبھا لیتے اگر“کی ریکارڈنگ ختم ہوگئی ہے۔اس میگا پراجیکٹ میں میرے علاوہ جو دیگر فنکار نمایاں کردار ادا کررہے ہیں ان میں بابر علی،صبا فیصل،سرا اصغر اور صبا بخاری شامل ہیں۔”تم نبھا لیتے اگر“میں میرا کردار روائتی ڈگر سے ہٹ کرہے یہ رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔راحیلہ آغا نے کہا کہ ہمارے معاشرہ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔
۔ان کا کہنا ہے کہ میں ایک ایسی اداکارہ بننا چاہتی ہوں جسے فلم ساز کسی بھی قسم کے کردار میں کاسٹ کرسکیں اور یہی میں کرتی آرہی ہوں، اس ہی لئے مجھے اپنا کام دلچسپ لگتا ہے اور میں اس سے محبت کرتی ہوں۔راحیلہ آغا کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت فلم اور ٹی وی انڈسٹری میں ایک اداکارہ ہونا کسی بڑے مواقع سے کم نہیں کیوں کہ اداکاراؤں کے لئے کافی شاندار سکرپٹ تحریر کئے جارہے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ لالی ووڈ میں جو افراد عورتوں سے نفرت کرتے ہیں اب ان کی سوچ تبدیل ہونی چاہیے۔ راحیلہ آغاکا کہنا تھا کہ 'مجھے سمجھ نہیں آتا کہ اگر کسی فلم میں سب سے اہم کردار ایک عورت کا ہو تو پھر اسے خواتین پر مبنی فلم کیوں قرار دیا جاتا ہے۔

مزید :

کلچر -