ویب سیریز ”گمشدہ بیٹی“کو پذیرائی ملی،ظفر عباس

 ویب سیریز ”گمشدہ بیٹی“کو پذیرائی ملی،ظفر عباس

  

لاہور(فلم رپورٹر)میری ویب سیریز ”گمشدہ بیٹی“کا اختتام ہوگیا ہے۔اس ویب سیریز کو سوچ سے زیادہ پذیرائی ملی ہے۔شوبزانڈسٹری میں ابھی بھی پیسہ لگایا جا ئے توشوبزانڈسٹری کواس کے پاؤں پرکھڑا کیا جاسکتا ہے،اس کے سات ساتھ ہمیں انتہائی باصلاحیت، پیشہ ور اور قابل موسیقاروں، کیمرہ مینوں، لکھنے والوں اور ہدایت کاروں کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار سینئر اداکار ظفر عباس کھچی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ  پڑھے لکھے لوگوں کی آمد سے ہی فلمی صنعت میں تبدلی آئی ہے۔پڑھے لکھے لوگوں کے بغیرہم معیاری وکامیاب فلمیں نہیں بنا سکتے۔

مزید :

کلچر -