جھنگ، موٹرسائیکل سوار4 افرادکی پولیس گاڑی پرفائرنگ،2ملزمان زخمی

جھنگ، موٹرسائیکل سوار4 افرادکی پولیس گاڑی پرفائرنگ،2ملزمان زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جھنگ (بیورورپورٹ) تھانہ مسن میں رجسٹر ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار ملزمان برریمانڈ جسمانی زیب علی، آصف علی کو برائے برآمدگی اسلحہ لیکر جا رہے تھے کہ بھبھٹی چوک پیر کوٹ سدھانہ کے قریب پیچھے سے 2 موٹر سائیکلز پر سوار  4 کس نامعلوم مسلح اشخاص آئے اور اپنے ساتھی ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑوانے کیلئے سرکاری گاڑی پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کا سلسلہ رُکنے پر سرچ آپریشن سے معلوم ہوا کہ ساتھی ملزمان کی فائرنگ سے زیر حراست ملزمان آصف علی ولد جعفر قوم پاتوآنہ سکنہ سردانی جھنگ  زیب علی ولد محمد الطاف قوم پاتوآنہ جھنگ  زخمی ہوگئے ہیں  نامعلوم مسلح ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کروائی گئی۔

  زخمی ملزمان کو DHQ ہسپتال منتقل کیا گیا ھے، حسب ضابطہ کاروائی کی جا رہی ھے۔ زخمی ملزمان کے خلاف مختلف ڈکیتی و اسلحہ ناجائز کے 7 مقدمات درج ہیں  

مزید :

علاقائی -