فیروزوالہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں سیل

فیروزوالہ،ایس او پیز کی خلاف ورزی، متعدد دکانیں سیل

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ کے عملہ انکروچمنٹ کے انسپکٹر انفورسمنٹ ملک غلام مہدی نے عملے کے ہمراہ لاہور روڈ کی آبادی نظام پورہ، مالو بازار، کوٹ عبدالمالک اور نین سکھ کے ایریا میں غیر قانونی ہفتہ وار بازاروں کا صفایا کر دیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل فیروزوالہ چوہدری مظہر علی سرور، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن فیروزوالہ چوہدری عثمان لیاقت بھدر اور ایم او پی چوہدری سلیم احمد کی نگرانی میں انفورسمنٹ انسپکٹر ملک غلام مہدی نے عملے کے ملازمین کے ہمراہ غیر قانونی ہفتہ بازاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اس ضمن میں انہوں نے ان بازاروں میں غیر قانونی دکانیں بند کروا دیں اور خلاف ورزی اور کار سرکار میں مزاحمت کرنے پر متعدد افراد کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے۔

 لاک ڈاؤن کے سلسلہ میں میونسپل کارپوریشن کے عملے نے پولیس کے ہمراہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی تیز کر دی ہے۔

مزید :

علاقائی -