ڈسکہ: تین مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون، 2لڑکیاں اغواء

ڈسکہ: تین مختلف واقعات میں شادی شدہ خاتون، 2لڑکیاں اغواء

  

ڈسکہ(نامہ نگار،تحصیل رپورٹر)تین مختلف واقعات میں آٹھ ملزمان نے شادی شدہ خاتون او ر2لڑکیوں کو اغوا کرلیا نواحی گاؤں مالومہے کے عبداللہ کی بیوی گھرسے دوائی لینے گئی تو واپس نہ آئی اس کے گھروالوں کوفکر لاحق ہوئی توانہوں نے تلاش شروع کردی جس پر گاؤں کے لوگوں نے بتایاکہ تمہاری بیوی کو ملزم اعجاز اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اغوا کرکے لے گیا ہے گلوٹیاں کلاں کے محمدارشدکی 15سالہ بیٹی اور میانوالی بنگلہ کے الطاف حسین کی20سالہ بہن کو ملزمان لقمان‘شاہد وغیرہ پانچ کس نے اغوا کرلیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔ 

مزید :

علاقائی -