فیس ماسک کی آڑ میں شہریوں کو لٹنے نہیں دے سکتے، ساجد کیانی

       فیس ماسک کی آڑ میں شہریوں کو لٹنے نہیں دے سکتے، ساجد کیانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنزلاہور ساجد کیانی نے کہا ہے کہ فیس ماسک کی آڑ میں شہریوں کو لٹنے نہیں دے سکتے ڈولفن و پی آریو جوان مشکوک موٹر سائیکل سواروں کی چیکنگ میں تیزی لائیں بنکوں، فارمیسی و تجارتی مراکز کے اطرا ف موثر گشت کریں حکومتی گائیڈ لائن پر من و عن عملدرآمد کیلئے ڈولفن و پولیس ریسپانس یونٹ ضلعی انتظامیہ کیساتھ ہمہ وقت رابطہ میں رہیں  شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے ساتھ اپنی صحت کا بھی خیال رکھتے ہوئے ماسک و سینیٹائزر کا استعمال کریں کورونا جیسی وبا ء سے بچاؤ کیلئے جلد ڈولفن و پی آر یو کیساتھ ساتھ لاہور پولیس کے تمام افسران و جوانوں کوکوڈ 19 کی ویکسی نیشن لگائی جائے گی ساجد کیانی نے کہا کہ ماہ رمضان کے آخری عشرہ میں پٹرولنگ کے نظام کے مزید موثر اور دائرہ کار کو وسیع کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -