سرائے مغل،اوباش کی خاتون کے ساتھ بد اخلاقی،مقدمہ درج

سرائے مغل،اوباش کی خاتون کے ساتھ بد اخلاقی،مقدمہ درج

  

سرائے مغل (نامہ نگار) پرانی منڈی پتوکی میں افضل نامی نوجوان نے(ر) کے ساتھ زبردستی بد اخلاقی کر ڈا لی،تفصیلات کے مطابق کاشف چوک پرانی منڈی پتوکی میں رھایش پذیر (ر)بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ رات دس بجے کے قریب ملزم افضل اپنے ساتھی کے ہمراہ گھر میں داخل ہو گیا اور زبردستی اس کے ساتھ بد اخلاقی کر ڈالی،ملزم کا دوسرا ساتھی پسٹل لیکر پہرہ دیتارہا،اسی دوران خاتون  کے دو بھائی دوکان بند کر کے گھر داخل ہوئے تو ملزمان سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے تھانہ سٹی پولیس پتوکی نے خاتون کی تحریری درخواست پر افضل اور اسکے ساتھی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

مزید :

علاقائی -