اوکاڑہ،گندم کی تیار فصل  میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

  اوکاڑہ،گندم کی تیار فصل  میں آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان

  

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) اوکاڑہ کے نواحی گاؤں میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی سا ڑھے تین لاکھ کی گندم کی فصل جل گئی، ریسکیو ٹیموں نے بروقت ریسپانس کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد روڈ پر واقع 19 جی ڈی ہری پور میں گندم کی تیار فصل کو آگ لگ گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ ریسکیو ٹیموں نے کوئیک ریسپانس کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کیلئے پانی کی مدد سے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کردیا۔ ریسکیو ٹیمیں پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے آدھے گھنٹے کے فائر فاٹینگ آپریشن کے بعد آگ پر مکمل طور پر قابو پا لینے میں کامیاب ہو گئے۔ آگ لگنے سے تقریباً ساڑھے تین لاکھ کی گندم کی فصل جل گئی جبکہ بروقت ریسپانس اور آگ پر قابو پانے سے لاکھوں کی فصل کو بچایا گیا۔ 

مزید :

علاقائی -