وزیر آباد: موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے جنازہ پڑھ کر آنیوالا شخص قتل

  وزیر آباد: موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے جنازہ پڑھ کر آنیوالا شخص قتل

  

وزیرآباد(نا مہ نگار،نمائندہ خصوصی)  نامعلوم موٹر سائیکل سوار کی فائرنگ سے جنازہ پڑھ کر آنیوالا 60سالہ شخص قتل، ریسکیو 1122کی ٹیم نے نعش کو ٹی ایچ کیو پہنچادیا جناح کالونی کا رہائشی 60سالہ عزیز اللہ بٹ محلہ دار کی نماز جنازہ پڑھ کر اپنے کزن حسن بٹ اور ہمسائے نور حسین کے ہمراہ موٹر سائیکل پر واپس آ رہا تھا کہ حوا ہسپتال کے گیٹ کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سوار نوجوان نے اسلحہ کے زوپر روک لیاحسن بٹ اورنور حسین کو موٹر سائیکل سے اتار کر عزیز اللہ بٹ کوآتشیں اسلحہ سے برسٹ مار کر شدید زخمی کردیا عزیز اللہ بٹ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا  ملزم جائے وقوعہ سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا۔تھانہ سٹی کو قتل کی اطلاع ملنے پر ایس پی صدر گوجرانوالہ عبد الوہاب اورایس ایچ او تھانہ سٹی محمد خالد گجر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے  تھانہ سٹی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال پہنچادی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

مزید :

علاقائی -