مریدکے،نوجوان کے قتل  میں ملوث ملزم گرفتار

مریدکے،نوجوان کے قتل  میں ملوث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مریدکے(نامہ نگار) نوجوان ملک کامل اعوان کے قاتل حمیداللہ خان کو گرفتارکرلیا گیا ملزم کو متعلقہ تھانہ صدرمریدکے پولیس نے جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے کامونکے سے گرفتارکیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدرمریدکے کی آبادی ریانپورہ میں ملزم حمیداللہ خان نے گزشتہ دوروز قبل اپنے جگری دوست ملک کامل اعوان کو دھوکے سے گھر سے بلواکر حسین ٹاؤن سنوکر کلب میں اندھادھند فائرنگ کرکے انتہائی بیدردی کیساتھ قتل کردیااور خودفرارہوگیاتھاجسے متعلقہ پولیس نے بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدیدٹیکنالوجی کے ذریعے کامونکے  سے گرفتارکر لیا ہے۔

مزید :

علاقائی -