پل گیارہ،ملزمان نے ٹریکٹر سوارشخص کو گلا دباکر قتل کردیا

  پل گیارہ،ملزمان نے ٹریکٹر سوارشخص کو گلا دباکر قتل کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پل گیارہ(نمائندہ پاکستان)تھانہ عطا شہید کے علاقہ چک 114جنوبی کے رہائشی محمد فیض ولد امیر قوم مسلم شیخ جو ٹریکٹر پر کہیں جارہا تھا کہ راستے میں  ملزمان عمیر اورپناہ قوم واگرہ جو کہ باپ بیٹا ہے نے روک کر ٹریکٹر سے اتار کر گلا دبا کر قتل کر دیا اور وقوعہ کو  ٹریفک حادثہ  ثابت کرنے کیلئے ٹریکٹر کے ٹائر کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے فیض محمد کو پرانی رنجش کے بناء پر قتل کیا گیا پولیس تھانہ عطا شہید نے مبینہ قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 اور پوسٹ مارٹم کیبعد نعش ورثاء کی حوالے کردی

مزید :

علاقائی -