کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے یوم علی ؓپر ماتمی جلو س نکالنے کی اجازت نہیں ہو گی: آئی جی 

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے یوم علی ؓپر ماتمی جلو س نکالنے کی اجازت نہیں ...

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات اور این سی او سی کی گائیڈ لائنز کے مطابق رواں برس یوم حضرت علیؓ پر صوبہ بھر میں ماتمی جلوس نکالنے کی اجازت نہیں تاکہ کورونا کے پھیلاؤ کو ہر ممکن حد تک روک کر شہریوں کی قیمتی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے انہوں نے مزیدکہاکہ یوم حضرت علیؓ پر صوبہ بھر میں کورونا ایس او پیز پرسختی سے عمل درآمدکے تحت صرف مجالس منعقد کی جائیں گی جس کیلئے پولیس ٹیمیں بھرپور سکیورٹی فراہم کریں گی انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت سمیت کوئی بھی یہ نہیں چاہتاکہ ہمارے ملک میں اہل بیت ؑ کی یاد میں نکلنے والے جلوس بند ہوں لیکن حالات کی سنگینی سب کے سامنے ہے انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر جلوسوں کے لائسنس ہولڈرز اور منتظمین کو جلوس نہ نکالنے بارے اعتماد میں لیں اوراگرصوبہ بھرمیں کسی جگہ جلوس نکالا گیا تو اسکے منتظمین کو قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا انہوں نے مزیدکہاکہ شہریوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ کورونا کے پھیلاؤ میں سنگین اضافے کا باعث بن سکتا ہے لہٰذا مجالس کے منتظمین اور شریک عزاداروں کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کا پابند کیا جائے  انہوں نے مزیدکہاکہ یوم حضرت علی ؑ کی مجالس کی سیکیورٹی کیلئے صوبہ بھر میں جامع حکمت عملی کے تحت تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکربہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے جبکہ ساتھ ہی کورونا سے بچاؤ کے حوالے سے ایس او پیز اور حکومتی احکامات کی پاسداری پر بطور خاص توجہ دی جائے انہوں نے مزیدکہاکہ سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ساتھ ملکر حساس امام بارگاہوں اور مساجد کے گر دونواح میں سرچ،سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو یقینی بنایا جائے جبکہ سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کو موجودہ حالات میں ڈیوٹی کی حساسیت بارے خصوصی بریفنگ بھی دی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کیمپ آفس میں یوم حضرت علی ؑ کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں صوبہ بھر کی مجالس کی سیکیورٹی کیلئے ہونے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز صاحبزادہ شہزاد سلطان،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی، آرپی او شیخوپورہ ڈاکٹر انعام وحید اورڈی آئی جی آپریشنز سہیل سکھیراسمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ صوبے کے تمام آرپی اوز، سی پی اوز اور ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -