ویکسی نیشن سنٹرز پر صفائی کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تعینات

ویکسی نیشن سنٹرز پر صفائی کے لئے ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ تعینات

  

 لاہور(نمائندہ خصوصی) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شہریوں کے لیے صفائی کے اعلی میعار کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ کورونا ویکسین سنٹرز میں صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جار ہے ہیں۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے 60 سے زائد ورکرز تمام ٹاؤنز میں قائم کردہ ویکسینیشن سنٹرز میں ڈیوٹی پر مامور ہیں۔اس حوالے سے سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی عمران علی سلطان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو ہر صورت صفائی کی سہولیات فراہم کرنا ادرے کی اولین ترجیح ہے۔ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز فرنٹ لائن سپاہی ہیں جو اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے شہریوں کی خاطر اپنے فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برت رہے۔ایل ڈبلیو ایم سی شہریوں کی سہولت اور صحت کی خفاظت کے  لیے ہر پل کوشاں ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ایل ڈبلیو ایم سی کورونا سے ممکنہ بچاؤ کے لیے تمام اداروں کو معاونت فراہم کر رہا ہے۔ شہریوں سے بھی اپیل ہے کہ کورونا وائرس سے ممکنہ بچاؤ کے لیے خفاظتی تدابیر اپنائیں اور صفائی کا خیال رکھیں۔صفائی سے متعلق شکایات کی صورت میں ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا ستعمال کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -