مانگا منڈی میں ایس او پیز کی سرعام خلاف ورزی جاری

مانگا منڈی میں ایس او پیز کی سرعام خلاف ورزی جاری

  

مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار)مانگا منڈی کے علاقہ میں ایس او پیز کی سرعام خلاف ورزی، پولیس اور ٹائیگر فورس کی ٹیم عملدرآمد کروانے میں مکمل طور پر ناکام، کورونا مزید پھیلنے کا خدشہ، رمضان المبارک میں روزہ خوری دھڑلے سے جاری ہے۔ تالاب سرائے،شامکی بھٹیاں،کوٹ اسد اللہ خان، سندر کے علاقہ اور ملتان روڈ پر واقع ہوٹل کھلے ہیں جہاں روزہ خور کھانے پینے میں مصروف ہوتے وہاں ایس او پیز پرکوئی عمل نہ ہے۔ دن رات پورے علاقہ سندر، علاقہ گلیمر اڈا،تلاب سرائے، پنڈ مانگا اور مانگا منڈی شہر کے گردو نواح میں بچے بوڑھے خواتین بغیر ماسک کے کاروبار میں مصروف ہیں کوئی پوچھنے والا نہ ہے۔ سی سی پی او لاہور ڈپٹی کمشنر لاہور اسسٹنٹ کمشنر رائے ونڈ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -