جے یو آئی لاہور کے نائب امیر  حافظ ابوبکر شیخ سپرد خاک

جے یو آئی لاہور کے نائب امیر  حافظ ابوبکر شیخ سپرد خاک

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)جے یو آئی لاہور سٹی کے نائب امیر اور جے یوآئی کے ارگن الجمعیت کے ڈپٹی ایڈیٹر حافظ محمد ابوبکر شیخ کو میانی صاحب قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا گزشتہ روز ان کا مقامی ہسپتال میں انتقال ہو گیا تھا۔  مرحوم روڈ ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ نماز جنازہ مولانا رشید میاں نے پڑھائی جنازے میں یہ یو آئی کے  کارکنوں نے بڑی تعداد نے  شرکت کی نماز جنازہ میں علماء کرام حفاظ اور زندگی کے مختلف طبقات کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ دریں اثناء جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حافظ ابوبکر شیخ کی وفات پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حافظ ابوبکر شیخ جے یو آئی کے دیرینہ نظریاتی کارکن تھے۔ انہوں نے کہا کہ دُکھ اور غم کی اس گھڑی میں ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر کی دعا کرتا ہوں۔

  نماز جنازہ میں مولانا محمد امجد خان مور مولانا نعیم الدین مولانا محب النبی، مفتی زاہد شاہ، محمد محمد اقبال اعوان، صاحبزادہ احمد شیخ، حافظ اشرف گجر،مولانا جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالنعیم، مولانا عبدالمنان انبالوی، حافظ قاسم خان بلال احمد میر،حافظ  عبدالواجد، محمد افضل خان، مولانا عبدالوحید،حافظ فھیم الدین،حافظ نصیر احمد احرار،حافظ عبدالاحد حافظ زردار، حافظ محمود اشرف، سیٹھ راشد، پروفیسر ابوبکر چودھری، حافظ بلال درانی و دیگرمختلف طبقات کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جے یو آئی کے مرکزی سیکریٹری جنرل سنیٹر مولانا عبد الغفور حیدری،اکرم خان درانی،،مولانا محمد  یوسف،مولانا محمد  امجد خان،مولانا فضل حقانی ،اسلم غوری۔حاجی شمس الرحمن شمسی۔انجینئیر عبد الرزاق عابد  اور دیگر نے جے یواء کے ارگن الجمیعت کے ڈپٹی ایڈیٹر   حافظ ابوبکر شیخ کی وفات پر گہرے رنج اور غم کا اظہار کرتے ھوئے مرحوم کے لئے  بلندی درجات کی دعا کی۔انھوں نے کھا کہ  حافظ ابوبکر شیخ علمی اور عملی میدان میں جے یو آئی کے مضبوط نظریاتی کارکن تھے۔ انھوں نے کھا کہ جمیعت کے کارکن  پرانے جماعتی  دوست اور رفیق سے محروم ہوگئے ھیں۔ انھوں نے کھا کہ حافظ ابوبکر شیخ کا شمار جماعت کے فکری رہنماؤں میں ہوتاتھا مرحوم ہمیشہ کارکنوں کی تربیت کے حوالے سے فکر مند رہتے تھے۔مولانا عبدالغفور حیدری،اکرم درانی،مولانا امجد خان اور نے کھا کہ حافظ ابوبکر شیخ کی سیاسی،سماجی اور قلمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مولانا حیدری۔مولانا امجد خان اسلم غوری اور دیگر نے  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -